لاہور، 14 اپریل(اے پی پی): صوبائی وزیر صنعت وتجارت ایس ایم تنویر کی زیر صدارت محکمہ خزانہ کے کمیٹی روم میں کفایت شعاری کمیٹی کا تیسرا اجلاس منعقد ہوا جس میں پنجاب کے مختلف محکموں کے منظوری کے لئے 19کیسز پیش ہوئے کئے گئے۔ ان کیسز میں14کیسز مفاد عامہ کی سکیموں کے آپریشنل امور کے لئے نئی گاڑیوں اور 2کیسز ائیر کنڈیشنر کی خریداری کے تھے۔کفایت شعاری پالیسی کے پیش نظر صرف مفاد عامہ کی سکیموں کے لئے نئی گاڑیوں اور ائیرکنڈیشنرز کی خریداری کے لئے منظوری دی گئی۔کمیٹی نے غیر اہم سکیموں کے کیسز مسترد کر دئیے۔صوبائی وزیر صنعت وتجارت نے کہا کہ تمام محکمے محدود وسائل کے اندر رہتے ہوئے امور کو آگے بڑھائیں۔درپیش مشکل معاشی صورتحال کے پیش نظر وسائل کے ضیاع اوراصراف کے متحمل نہیں ہو سکتے۔انھوں نے کہا کہ عام آدمی کی فلاحی سکیموں میں وسائل کی فراہمی کو حائل نہیں ہونے دیں گے۔ پنجاب میں کفایت شعاری پالیسی پر پوری طرح عملدرآمد کیا جارہا ہے۔ اجلاس میں مختلف صوبائی محکموں کے سربراہان اور افسران کی شرکت۔











