رینالہ خورد ؛ فری آٹے کی سپلائی کاسلسلہ جاری ، ایک لاکھ  25ہزار تھیلے تقسیم کئے  جاچکے

28

رینالہ خورد،04اپریل(اے پی پی):  تحصیل رینالہ خورد میں آٹےکی مفت سپلائی کےلیےخاطرخواہ انتظامات کیے گیے ہیں۔ وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کے احکامات پر ڈی سی اوکاڑہ ڈاکڑ محمد ذیشان حینف کی سربراہی میں اسسٹنٹ کمشنر ضیا  اللہ چوہدری نے خواتین کے  لئے  جعفر سٹیڈیم اور مردوں کیلئے  عامر میرج حال میں بہترین انتظامات  کئے  ہیں  اور فری آٹا پوانٹس پر سول ڈیفنس کے افسران عوام کو سپیکر میں اعلان کرکے آگاہی فراہم کررہے ہیں، فری آٹے کے حصول کےلیے آنیوالے مرد وخواتین کی آسانی کیلئے  کارڈسکین کیلئے 20سے زائد کاونٹر بنائے  گئے  ہیں۔

   تحصیل انتظامیہ کی طرف سے روزانہ صبح 5بجے آٹے کی سپلائی شروع کردی جاتی ہے،کسی بھی ناخوشگوار واقع سے نمٹنے   کیلئے  ریسکیو 1122اور محکمہ ہیلتھ کی ٹیمیں الرٹ رہتی ہیں۔

 اسسٹنٹ کمشنر ضیا  اللہ چوہدری اور چیف آفسیر بلدیہ عمر فاروق کی سربراہی میں فری آٹا پوائنٹ پر روازنہ مردو خواتین میں 18ہزار تھیلے تقسیم کئے جارہے ہیں ۔رمضان المبارک میں انتظامیہ کی طرف سے خواتین کو 80ہزار اورمرددوں کو آٹا پوائنٹ پر 45ہزار مجموعی طور پر ایک لاکھ  25ہزار آٹے کے تھیلے تقسیم کئے  جاچکے ہیں۔

چیف آفسیر بلدیہ عمرفاروق انکی ٹیم قانون نافذ کرنے والے ادارےمحکمہ ہیلتھ اور پولیس بھی موقع پر موجود ہوتے ہیں۔