ملتان ؛ ضلعی امن کمیٹی اجلاس، مذہبی رواداری کا پیغام عام کرنے کا عزم

24

ملتان، 04 اپریل (اے پی پی ):ماہ صیام میں شہر اولیاء کی سیکیورٹی و امن و امان کیلئے سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ضلعی امن کمیٹی نے مذہبی رواداری اور بھائی چارے کا پیغام عام کرنے کا عزم ہے۔

ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس منگل کو یہاں منعقد ہوا ۔اجلاس میں مختلف مکاتب فکر کے نمائندوں نے شرکت کی جبکہ ڈسٹرکٹ انتظامیہ کی نمائندگی ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر اور سی پی او منصور الحق رانا نے کی۔

اجلاس  میں کہا گیا کہ سرکاری انتظامیہ،تاجر برادری اور علماء کرام  شرپسندی و منافرت کے خلاف مل کر  آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ 21 رمضان یوم شہادت حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے موقع پر سخت سیکورٹی کو یقینی بنایا جائے گا۔مجالس اور ریلیوں کے روٹس پر لائٹس و مرمت کے  انتظامات شروع کردیئے گئے ہیں ، انتظامیہ کو تاجر برادری اور تمام مکاتب فکر کا بھرپور تعاون حاصل ہے۔21 رمضان المبارک کے حوالے سے پولیس ضلع بھر میں فول پروف انتظامات کو یقینی بنائے گی،۔شرپسندی و اشتعال انگیز کے مرتکب افراد و تنظیموں کا سخت محاسبہ کیا جائے گا۔

امن کمیٹی کے اجلاس میں ملکی سلامتی اور امن و امان کیلئے خصوصی دعا بھی کرائی گئی۔