مظفرگڑھ؛ گندم خریداری کا افتتاح،خریداری کے عمل کو شفاف بنایا جائے گا،ڈپٹی کمشنر

27

مظفرگڑھ،01 اپریل (اے پی پی ):ڈپٹی کمشنر سلمان خان لودھی نے کہا ہے کہ گندم خریداری کے عمل کو شفاف بنایا جائے گا۔

ہفتہ کو یہاں گندم خریداری کا افتتاح کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس سال ضلع مظفرگڑھ کو 1لاکھ 25 ہزار میٹرک ٹن گندم خریداری کا ہدف دیا گیا ہے، ضلع بھر میں گندم خریداری کے 17 مراکز قائم کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے اس سال 3900 روپے فی من کا ریٹ مقرر کیا ہے، خریداری مراکز پر کسانوں کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں۔