ملتان، 02 اپریل (ٓے پی پی ): کمشنر ملتان ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو اہم شاہراہوں کی صفائی کا ٹاسک دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہر کے خارجی، داخلی راستوں کی صفائی پر خصوصی توجہ دی جائے اور شہریوں کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے۔
انہوں نے کمپنی کو مظفرآباد کی مرکزی شاہراہ ، پیر عمر قبرستان کی سڑک سے فوری کوڑا کرکٹ تلف کرنے کے احکامات دیے جس پر ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے مظفر آباد کی مرکزی شاہراہ کی مکمل صفائی کرتے ہوئے 200 ٹن کوڑا کرکٹ تلف کیا۔اسپیشل آپریشن میں 6 ڈمپر ٹرک،2 لوڈر،2ٹرالیاں، ایک بلیڈ استعمال کیا گیا۔اسپیشل صفائی میں 200 ٹن کوڑا اٹھا کر روڈ کلئیر کرا دیا گیا۔
کمپنی حکام کے مطابق مظفرآباد صفائی آپریشن مزید ایک روز جاری رہے گا جبکہ پیر عمر قبرستان کا راستہ بھی صاف کروا دیا گیا ہے ۔











