ملتان ،11 اپریل (اے پی پی ):ریجنل پولیس آفیسر کیپٹن (ر) محمد سہیل چودھری نے پولیس ایجوکیٹر پبلک سکول کا دورہ کیا۔ انہوں نے زیر تعمیر بلاکس کا معائنہ کیا۔ پرنسپل پولیس ایجوکیٹر پبلک سکول ثوبیہ ثاقب نے زیر تعمیر بلاکس بارے آ ر پی او کو تفصیل سے بریف کیا۔ دورہ کے دوران انہوں نے زیر تعمیر بلاکس میں استعمال ہونے والے میٹریل کو چیک کیا ۔
اس موقع پر آ ر پی او کا کہنا تھا کہ کنسٹرکشن کا معیار کسی طور بھی اعلیٰ معیار سے کم نہیں ہونا چاہیے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ میعار تعلیم پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا ،بچے ہمارا مستقبل ہیں، ان کو معیاری تعلیم کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔ اس موقع پر انہوں نے اساتذہ کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافے کا بھی اعلان کیا۔
ایس پی ہیڈ کوارٹر رانا محمد اشرف، پرسنل سٹاف آ فیسر محمد یوسف بھٹی، پرنسپل ثوبیہ ثاقب، اکاؤنٹنٹ ریجنل پولیس آفس ملک محمد طارق ودیگر افسران بھی ہمراہ تھے۔











