ہمارا دین ہمیں دوسروں کے کام آنا اور ایثار کرنا سیکھاتا ہے؛نعمت اللہ ظہیر

20

پشین،09اپریل(اے پی پی):خدمت خلق فائونڈیشن انٹرنیشنل کے چیئرمین نعمت اللہ ظہیر نے کہا ہے کہ ہمارا دین ہمیں دوسروں کے کام آنا اور ایثار کرنا سیکھاتا ہے لیکن المیہ یہ ہے کہ وہ عبادت کو صرف نماز، روزہ، حج اور زکوٰۃ تک محدود کر چکے ہیں۔

 مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نعمت اللہ ظہیر نے کہا کہ خدمت خلق فاونڈیشن انٹرنیشنل گزشتہ تیس سالوں سے خدمت خلق، سماجی خدمات، سوشل ورک، تعلیم اور صحت کی بہتری، خواتین کی فلاح و بہبود، مساکین، غریب، یتیموں،بیواؤں سمیت دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ان کو حل کرنے کیلئے بھرپور عملی اقدامات کررہی ہے اور ہم خدمت خلق کو ہی عین عبادت سمجھتے ہیں، مخیر حضرات اس سلسلے میں آگے آکر خدمت خلق فاونڈیشن انٹرنیشنل کے ساتھ تعاون کریں۔

 نعمت اللہ ظہیر نے کہاکہ آج کل کے دور میں ہر انسان بے حد مصروف ہے، ہر انسان اپنے لئے سوچتا ہے اور فکر معاش میں ارد گرد سے لا تعلق سا نظر آتا ہے، دوسروں کے مسائل سے بالکل نا واقف ہو چکا ہے۔  انہوں نے کہاکہ خدمت خلق کی اہمیت اس وقت اور زیادہ ہوجاتی ہے جب کسی علاقہ میں کوئی قدرتی آفت یا طوفان آجائے یا کہیں کوئی حادثہ ہوجائے، ایسی صورت میں ان لوگوں کو فوری مدد و تعاون کی ضرورت ہوتی ہے اور بہت خدمت کا موقع بھی ملتا ہے۔