ملتان، 02 اپریل(اے پی پی ): 14 نمبر ٹی بی روڈ پر واقع فیکٹری کی پاور لمز مشین میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق فیکٹری کی پاور لمز مشینوں والے گودام میں آگ لگی جو کہ شدت اختیار کر گئی، ریسکیو کمانڈ اینڈ کنٹرول نے فوری طور پر قریبی اسٹیشن سے ریسکیو فائر وہیکلز اور ریسکیو سروس روانہ کر دیں، اہلکاروں نے بروقت فائر فائٹنگ کرتے ہوئے ایکٹیو فائر پر قابو پالیا ، فائر فائٹنگ کے بعد کولنگ کا عمل جاری ہے
ریسکیو 1122 نے بروقت کارروائی کی وجہ سے قریبی عمارتوں اور آبادی کو بھی آگ سے محفوظ کر لیا ہے۔











