ملتان،4اپریل (اے پی پی):ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب مقصود الحسن نے کہا ہے کہ کریمنل گینگز کا ریکارڈ متعلقہ افسران کو بھیجا جائے تاکہ وہ اپنےاہداف کو حاصل کرتے ہوئے ان گینگز کو گرفتار کریں۔
انہوں نے کہا کہ ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں مزید سی آر او سینٹرز قائم کیے جائیں گے تاکہ سی آر او برانچ کو مزید فعال کیا جائے اورلاہور کی طرز پر فنگر پرنٹ بیورو قائم کیاجائےگا۔
ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب نے سی آر او برانچ ملتان کے دورے کے موقع پرکیا۔ ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب نے سی ار او برانچ میں کریمنلز کا ریکارڈ چیک کیا۔ایس ایس پی آپریشنز ملتان نے کریمنل ریکارڈ پربریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ شہرمیں جرائم کےخاتمے کے لیے کریمنلز کے ریکارڈ کے ذریعے ان کے گرد گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے۔
انہوں نےبتایا کہ ملتان شہر میں ڈکیتی اور رابری کی وارداتوں میں ملوث کریمنل گینگز کو تلاش کر کےپولیس مقابلوں کے دوران گرفتار کیاگیا ہے،شہر میں متعدد گینگز کے خلاف کارروائیاں کر کے ان سے برآمدگی کی جا چکی ہے۔
ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب نے سی آر او برانچ کی کارکردگی کو سراہا۔
ایس ایس پی آپریشنز ملتان محمد عمران،ایس پی کینٹ ڈویژن کیپٹن ر قاضی علی رضا اور دیگر افسران ان کے ہمراہ تھے۔











