موٹرویز پر حادثات کی روک تھام کے لیے ،موٹروے پولیس کا بڑا فیصلہ موٹرویز پر داخلے کے لیے گاڑی کا فٹنس سرٹیفیکیٹ لازمی قرار

10

ملتان 06 اپریل (اے پی پی ):  ڈی آئی جی موٹروے پولیس محمد سلیم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  کہنا تھا کہ  تمام فیلڈ فارمیشن کو ہدایا ت جا ری کر دیں ہیں کہ موٹروے پر فٹنس سرٹیفیکیٹ لازمی قرار دینے سے حادثات میں کمی آئے گی بغیر فٹنس سرٹیفیکیٹ کسی بھی گاڑی کو موٹروے پر داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔

شہریوں کےموٹرویز پر محفوظ سفر کےلیے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے،تمام سروسز ایریاز میں قائم دکانوں میں ریٹ لسٹ آویزاں کو یقینی بنایا جائےموٹروے سروس ایریاز میں مسافروں سے اوور چارج کرنے والوں کے خلاف سخت  قانونی کاروائی کی جا رہی ہے۔