کمشنر لاہور کی لیپارک کی تمام پارکنگ سائٹس کو ڈیجیٹائزڈ کرنے کی ہدایت

14

لاہور، 06اپریل (اے پی پی): کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت جمعرات کو یہاں  لیپارک بریفنگ اجلاس منعقد ہوا۔کمشنر لاہور کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ لاہور میں لیپارک کی نوٹیفائیڈ 244پارکنگ سائٹس ہیں جن میں آپریشنل پارکنگ سائٹس کی تعداد 174 ہے۔ لاہور میں تین آپرشنل  پارکنگ سائٹس ڈیجیٹائزڈ ہیں۔

کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے کہا کہ 171 سائیٹس کو ڈیجیٹائز کرنے کا تخمینہ بورڈ میٹنگ میں رکھا جائے، تمام پارکنگ سائٹس لیپارک کے پاس ہونی چاہئیں اور سائٹس مکمل ڈیجیٹائزڈ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مینول پارکنگ سائٹس ہی لیپارک خسارے کی اصل وجہ ہیں۔

 ایڈیشنل کمشنر رونیو عثمان غنی، لاء آفیسر عمر حیات اورسی ایف او لیپارک، ایکٹنگ جی ایم لیپارک و دیگر افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔