میرپورخاص میں چینی اور کھاد کا بڑا ذخیرہ برآمد

26

میرپورخاص،04اپریل(اے پی پی):ڈپٹی کمشنر زین العابدین میمن کی سربراہی میں اسسٹنٹ کمشنر تحصیل حسین بخش مری یونس رند نے  سندھڑی روڈ پر واقع میمن فلور مل پر کارروائی   کرتے  ہوئے   چینی  اور  کھاد کاذخیرہ بر آمد کرلیا ہے ۔ کارروائی کے  دوران   تقریباً آٹھ ہزار چینی کی بوریاں اور تقریباً آٹھ ہزار سے زائد یوریا  کھاد  کی بوریاں  بر آمد کی  گئی ۔

 اس حوالے سے  ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کارروائی میں  پکڑی جانے والی چینی بچت بازاروں میں سبسٹڈی اسٹالز پر سرکاری نرخ پر دی جائے گی جبکہ کھاد بھی سرکاری نرخ پر زمینداروں اور ہاریوں کو دیا جائے گا۔