نوشہرہ ورکاں؛ مستحقین کو رمضان پیکج کے تحت مفت آٹا کی فراہمی کا سلسلہ جاری

50

نوشہرہ ورکاں، 01 اپریل (اے پی پی ):وزیراعظم میاں شہباز شریف  کی ہدایت پر  مستحقین کو رمضان پیکج کے تحت تحصیل بھر میں مفت آٹا کی فراہمی   کا سلسلہ جاری ہے ۔اس حوالے سے  نوشہرہ ورکاں میں اسسٹنٹ کمشنر میاں اظہر طارق وٹو کی نگرانی میں السید نجی مارکی میں آٹا سپلائی فراہمی کے لیے زبردست انداز میں اہتمام کیا گیا ہے،دس کلو وزن کا آٹے کا تھیلا فری سپلائی دینے کے لیے نجی مرکز کے احاطہ میں مرد خواتین کے لیے علیحدہ علیحدہ کاؤنٹر بنائے گئے ہیں۔

آٹا سپلائی پراسس میں عملہ میونسپل کمیٹی،ریونیو،ریسکیو 1122،محکمہ صحت ، شہری دفاع اور رش کی صورت میں  مقامی پولیس کے ساتھ گوجرانوالہ سے منگوائی گئی    اضافی نفری بھی موجود رھتی ہے۔

 ڈی ایس پی سرکل مدثر اقبال،ایس ایچ او نوشہرہ ورکاں رائے منیر احمد نے سکیورٹی ڈیوٹی چیک کی جبکہ  اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں میاں اظہر طارق وٹو نے فری آٹا سپلائی پروگرام کے لیے قائم پوائنٹ کا  دورہ کیا ۔انہوں نے ہدایت کی کہ  ایک خاندان  سے ایک شناختی کارڈ پر آٹا سپلائی دی جائے تاکہ تمام حقداراں تک آٹا کی سپلائی  کا عمل یقینی ہو سکے۔