گورنر پنجاب سے صادق پبلک سکول کے نئے تعینات ہونے والے پرنسپل کی ملاقات

188

لاہور، یکم اپریل(اے پی پی): گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن سے  صادق  پبلک سکول کے نئے تعینات ہونے والے پرنسپل   ڈیوڈ ڈاوڈلز نے  ہفتہ کو یہاں  ملاقات کی ہے ، گورنر پنجاب نے  پرنسپل کو خوش آمدید کہا اور عہدہ سنبھالنے پر نیک خواہشات کا اظہار کیا  ۔

 ملاقات کے دوران گورنر پنجاب نے نئے تعینات ہونے والے پرنسپل سے سکول کی بہتری کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے  کہا کہ صادق پبلک سکول کو پاکستان اور دنیا کے ایک بہترین تعلیمی ادارے کے طور پر روشناس کرانا ہے، تعلیم کے معیار کو بہتر بنانا ہے۔

 اس موقع پر  صادق پبلک سکول کے ایلومینائی اور بورڈ آف گورنرز کے ممبران سابق ایم این اے، اسحاق خاکوانی ، سی سی او پاک ویلز رضا سعید، فضیل اصغر،  راحیل صدیقی، ڈاکٹر پرویز حسن، اورنگزیب عالمگیر، سجاد منیر، نوشین حنیف، محمد ایوب گھلو موجود تھے۔

 صادق پبلک سکول کے ایلومینائی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ صادق پبلک سکول کی بہتری میں ان کا تعاون گورنر اور بورڈ آف گورنرز کے ساتھ ہر طرح سے موجود رہے گا۔