ٹوبہ ٹیک سنگھ، 01 اپریل (اے پی پی): پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹوبہ ٹیک سنگھ نے ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی ہے ۔رپورٹ کے مطابق ضلع بھی میں مارچ کے مہینے میں پنجاب فود اتھارٹی نے کارروائی کرتے ہوئے 02 یونٹس کی پروڈکشن اصلاح تک بند اور ایک کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے 09 لاکھ 63 ہزار کے بھاری جرمانے بھی عائد کیے جبکہ ضلع بھر میں کل 1 ہزار 46 انسپیکشنز کی گئیں اور 5 سو 49 اصلاحاتی نوٹسز جاری اور2 ہزار 848 لیٹر ملاوٹی و غیر معیاری دودھ اور 3سو 71 لیٹر غیر معیاری مشروبات تلف کئے جبکہ 94 کلو ملاوٹی و غیر معیاری مصالہ جات اور 68 کلو ایکسپائرڈ فوڈ ائٹمز بھی تلف کر دیئے گئے۔











