رینالہ خورد،01اپریل(اےپی پی):وفاقی حکومت کی جانب سے مفت آٹے کی تقسیم کاسلسلہ خوش اسلوبی سے جاری ہے۔اسسٹنٹ کمشنرچودھری ضیااللہ چدھڑ نے مفت آٹے کی تقسیم کے مرکز کا دورہ کیا۔ آٹے کے حصول کے لیے صبح سویرے ہی ہزاروں کی تعداد میں مردوخواتین جعفراسٹیڈیم اوردیگرپوائنٹس پرجمع ہوگئے تھے۔خواتین اور مردوں کی الگ الگ لائنیں لگاکرصبع چھ بجے مفت آٹے کی تقسیم شروع کردی گئی تھی۔
اس موقع پر ریونیوڈیپارٹمنٹ کے افسران اہلکاروں کے علاؤہ پولیس سول ڈیفنس ریسکیو1122اوردیگر ادارے اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔











