پشین،11 اپریل(اے پی پی): امانت دار ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے سید حمید آغا کی سربرائی میں تحصیل برشور کے سیلاب و برفباری سے متاثرہ علاقہ ولگی ، پینکی، کاریز ،قاسم زئی،ژڑسخر اور گردونواح میں موجود دیہات میں غریب اور مستحق سینکڑوں خاندانوں میں رمضان پیکج تقسیم کیاگیا،جس میں آٹا، کجھور، گرم کمبل شامل تھے جبکہ نقد رقم بھی تقسیم کی گئی۔
اس موقع پر سید حمید آغا نے کہا کہ امانت دار ویلفیئر ٹرسٹ کا مقصد انسانیت کی خدمت ہے انسانیت کی خدمت اسلام کی بنیادی تعلیم ہے اور محتاجوں اور ضرورت مندوں کی معاونت کرنا سلام کا بنیادی درس ہے۔ انہوں نے کہاکہ تحصیل برشور ولگی ایسا پسماندہ علاقہ ہے کہ آج تک کوئی امداد کےلیے نہیں پہنچا انہوں نے کہاکہ 19 مارچ سے رامضان پیکج شروع کردی تھی، بے سہارا لوگوں کی خدمت کےلیے امانت دار ویلفیئر ٹرسٹ نے ہمیشہ سے اپنا کردار ادا کررہی ہے۔
سید حمید آغا نے کہاکہ حالیہ سیلاب کے دوران پورے ضلع پشین میں امانت دار ویلفیئر ٹرسٹ نے متاثرین کی ہر ممکن امداد کی اور آئندہ بھی متاثرین و مستحقین کی مدد جاری رکھیں گے۔
اس موقع پر ملک شوکت اور دیگر نے غریبوں کی مدد کرنے پر امانت دار ویلفیئر ٹرسٹ کا شکریہ ادا کیا اور خراج تحسین پیش کیا ہے۔











