اسلام آباد، 5 اپریل(اے پی پی): چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے پاکستان میں قطر کے سفیر شیخ سعود بن عبدالرحمن الثانی نے بدھ کو یہاں ملاقات کی ہے ، جس میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران چیئرمین سینیٹ نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ میں قطر کے اہم کردار کا اعتراف کیا۔انہوں نے قطر کے ساتھ اپنے تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کی آمادگی کا اظہار کیا اور سفیر کو تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے لیے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔











