احمد پور شرقیہ،27 مئی (اے پی پی ):نواحی علاقہ جانوالا میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں طالب علموں اور اساتذہ نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس پر پاک فوج کے حق میں نعرے درج تھے۔ ریلی کی قیادت گورنمنٹ بوائز ہائی سکول جانوالہ کے ہیڈ ماسٹر اختر نواز نے کی۔ ریلی گورنمنٹ بوائز ہائی سکول سے ذوالفقار بازار سے ہوتی ہوئی جانوالا چوک تک نکالی گئی۔ریلی کے شرکاء نے پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے۔











