اگلے دو روز میں پنجاب کے مختلف شہروں میں آندھی / بارش سمیت ژالہ باری کی توقع ہے، ترجمان پی ڈی ایم اے

31

لاہور 16 مئی ( اے پی پی ): پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب کے حکام نے کہا ہے کہ محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے دو روز میں پنجاب کے مختلف شہروں میں آندھی / بارش سمیت ژالہ باری کی توقع ہے۔پی ڈی ایم اے کے جاری کردہ الرٹ میں بتایا گیا کہ آج رات سے مغربی ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو نگی اور 18 مئی تک موجود رہیں گی۔17 اور 18 مئی کے دوران لاہور، اسلام آباد، مری، راولپنڈی، اٹک،چکوال، جہلم، سرگودھا، میانوالی، خوشاب، بھکر، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، شیوپورہ، نکانہ، گوجرانو الہ، سیالکوٹ، قصور، اور اوکاڑہ، لیہ، کوٹ ادو، ملتان، ڈیرہ غازی خان، راجنپور، بہاولنگر، خانیوال، پاکپتن، ساہیوال  میں آندھی / جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ بعض مقامات پر ژالہ باری کی توقع ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے نے کہا کہ کسان حضرات موسمیاتی پیشگوئی کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنے معاملات ترتیب دیں،  آندھی اور بارش کے دوران شہری محفوظ مقامات پر رہنے کو ترجیح دیں اور خراب موسم میں سیاح اور مسافر حضرات غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہنگامی صورتحال میں شہری پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر کال کرکے مدد حاصل کر سکتے ہیں۔