بہاولنگر،14 مئی (اے پی پی ): بہاولنگر کے نواحی علاقہ ڈونگہ بونگہ میں گلاب علی روڈ پر مبینہ پولیس مقابلہ ،فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو ہلاک ، 2 فرار ہونے میں کامیاب،مارا جانے والا ڈاکو متعدد سنگین وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا۔
نواحی علاقہ ڈونگہ بونگہ میں گلاب علی روڈ پر تین مسلح ڈاکو ناکہ لگاکر راہ گیروں سے لوٹ مار کررہے تھے، شہری کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی تو ڈاکووں نے فائرنگ کردی، فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو ہلاک اور 2 فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت طالب کے نام سے ہوگئی جبکہ اس کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،مارا جانے والا ڈاکو متعدد سنگین وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا۔











