ڈیرہ بگٹی؛زرعی ترقیاتی بینک کیجانب سے بارشوں اور سیلاب متاثرین کو راشن پیکٹ فراہم

3

ڈیرہ بگٹی،27مئی(اے پی پی):وفاقی وزیر برائے انسداد منشیات کنٹرول  نوابزادہ شاہ زین بگٹی کے تعاون سے زرعی ترقیاتی بینک نے ڈیرہ بگٹی کے گزشتہ سال بارشوں اور سیلاب متاثرین کے لئے 3000 سے زائد گھرانوں کو راشن پیکٹ فراہم کیے جو کہ نو منتخب ٹاؤن چیئرمین نوابزادہ میر چاکر بگٹی کی نگرانی میں ڈیرہ بگٹی کے تمام یونین کونسلوں کے منتخب کونسلروں کو دیے گئے ہیں تاکہ وہ اپنے یونین کونسل کے تمام غریب افراد تک یہ راشن پہنچا سکیں۔

 اس موقع پر ٹاؤن چیئرمین نوابزادہ میر چاکر بگٹی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم زرعی ترقیاتی بینک کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے مشکل وقت میں ڈیرہ بگٹی کے غریب متاثریں کو تنہا نہیں چھوڑا۔