مردان ؛ غیر معیاری آئس کریم بنانے والی فیکٹری سیل

24

مردان ، 23 مئی (اے پی پی ): خیبرپختونخوا  فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی ٹیم نے مردان میں غیر معیاری آئس کریم بنانے والی فیکٹری کو سیل کر دیا ہے ۔ کارروائی  کے دوران   ایک  ہزار  سے  زائدآئس کریم اسٹکس کو  ضائع کر دیا گیا۔

اس موقع پر فوڈ سیفٹی آفیسر زبیر علی خان نے  کہا  کہ  ناقص خوراک بنانے والے کے خلاف سخت کارروائی کا سلسلہ  جاری  رہے گا۔