ملتان ؛ کمشنر کی انسداد ڈینگی مہم ہنگامی بنیادوں پر چلانے کی ہدایت

5

ملتان،29مئی  (اے پی پی):کمشنر انجینئر عامر خٹک کی زیر صدارت  پیر کو یہاں  ڈینگی کے حوالے سے  ضلعی محکموں کے افسران کا اجلاس منعقد ہوا ۔ کمشنر نے انسداد ڈینگی مہم  ہنگامی  بنیادوں پر  چلانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ڈینگی لاروا ملنے پر کمرشل و نجی عمارتوں کو سیل کیا جائے،حالیہ موسم کے باعث ڈینگی لاروا کی افزائش کا خطرہ بڑھ گیا ہے،اس دوران زیرتعمیرعمارات اورجوہڑوں کی خصوصی چیکنگ کی جائےاور ضلعی محکمے صفائی کے حوالے سے   خصوصی اقدامات کریں۔

اس موقع پر انسداد ڈینگی فوکل پرسن ڈاکٹر عطاءالرحمن نے بتایاکہ حالیہ بارش کے بعد ہاٹ سپاٹ کی مکمل سرویلنس کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ  تمام متعلقہ ڈی ڈی ایچ اوز کو انسداد ڈینگی سرویلنس کا پابند کردیاگیاہے اور  نشتر نرسنگ ہوسٹل،کینٹ سے ملحقہ پارک کو نوٹس جاری کئے ہیں۔