ملتان: گورنر پنجاب انجینئر محمد بلیغ الرحمن کی ایس او ایس ویلج ملتان آمد

49

ملتان، 16مئی ( اےپی پی):  گورنر پنجاب انجینئر محمد بلیغ الرحمن کی ایس او ایس ویلج ملتان آمد، گورنر پنجاب انجینئر محمد بلیغ الرحمن  نے ایس او ایس چلڈرن  ہوم کا افتتاح کیا اور اس موقع پر بانی و صدر ایس او ایس چلڈرن ویلج پاکستان  محترمہ ثریا انور، سابق گورنر پنجاب و منتخب صدر ایس او ایس ویلج پاکستان شاہد حامد، ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ ثاقب ظفر، کمشنر ملتان انجینئر عامر خٹک، ایگزیکٹو وائس پریزیڈنٹ مسز مہناز فرید شیخ، سابق گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ،ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر بھی موجود تھے۔ گورنر پنجاب انجینئر محمد بلیغ الرحمن نے ایس او ایس چلڈرن ہوم رومز، ٹی وی لاونج، ڈائننگ رومز کا وزٹ کیا اور گورنر پنجاب انجینئر محمد بلیغ الرحمن بچوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کو سراہا اور ایس او ایس ہوم میں موجود بچوں سے ملاقات بھی کی  اور بچوں کی حوصلہ افزائی بھی کی اور انجینئر محمد بلیغ الرحمن نے ایس او ایس ہوم کے تعمیراتی کام اور خوبصورتی کو بھی سراہا۔  گورنر پنجاب نے کہا کہ ہم سب کو نیکی اور کارخیر کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے۔  مسز مہناز فرید شیخ نے کہا کہ   ایس او ایس ویلیج25سال سے بے سہارا اور یتیم بچوں کی پرورش کررہا ہے اور کہا ایس او ایس ویلیج میں بچوں کو بہترین تعلیم، صحت اور دیگر سہولیات فراہم کی جارہی ہیں اور انہوں نے کہا کہ ایس او ایس ویلیج ملتان سے وابستہ تمام شخصیات کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔