نوشہرہ ورکاں، 27 مئی(اے پی پی):نوشہرہ ورکاں میں استحکام پاکستان اور پاک آرمی کے حق میں اور شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے مسلم لیگ ن کی جانب سے شہر بھر میں ریلی نکالی گئی ۔ریلی کی قیادت سابق ایم این اے حاجی مدثر قیوم ناھرا،سابق ایم پی اے عرفان بشیر گجر اور مسلم لیگ ن کے سٹی صدر اقبال صدیق سدھو، جنرل سیکرٹری شیخ عطاء اللہ اور دیگر اہم شخصیات نے کی اور قلعہ دیدار سنگھ،کامونکی اور تتلے عالی قریبی دیہات اور سٹی نوشہرہ ورکاں کے عوام بھی شریک تھے۔
ناھرا برادران کے آفس سے نکالی گئی ریلی تھانہ چوک بدورتہ روڈ،محلہ مسلم ٹاؤن ایریا،متہ چوک ، چوک حیدریہ ،کڑیال روڈ سے ہوتی ہوئی تھانہ چوک میں احتتام پزیر ہوئی۔ حاجی مدثر قیوم ناھرا اور دیگر مقررین نے خطاب کے دوران کہا کہ پاکستان میں ایک فتنہ برپا تھا ،جو نیست و نابود ہو گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام اپنے اداروں مسلح افواج اور پولیس کے ساتھ کھڑی ہے۔
ریلی کے تمام روٹ پر مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی طرف سے گل پاشی کی جاتی رہی اور پاک آرمی کے حق میں شہریوں کا ولولہ ماضی کی صورت دکھائی دیا اور ایک ہی آواز تھی کہ پاکستان کا دفاع ہماری مسلح افواج کے ہاتھوں میں ہے۔ مقررین نے نو مئی کو ہونے والے دلخراش واقعات کی پرزور مذمت کی۔











