ٹنڈومحمد خان، 14 مئی (اے پی پی): جمعیت علماء اسلام( ف) کی جانب سے اسلام آباد میں احتجاجی دھرنے کی کال پر ٹنڈو محمد خان سے جمعیت علمائے اسلام کے قافلے اسلام آباد دھرنے میں شمولیت کے لیے مولانا عبد الباسط ،مفتی محبوب نظامانی، مولانا شیر محمد بلوچ ، مولانا ذیشان سومرو ، مولانا عبدالبصیر بروھی مولانا عبدالرحمن سومرو کی قیادت میں روانہ ہو گئے ہیں۔











