ہرنائی، 14 مئی (اے پی پی ): اسلام آباد دھرنے میں شرکت کیلئے جمعیت علماء اسلام کا قافلہ نائب امیرمولاناعبدالغنی کی قیادت میں ہرنائی سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہو گیا ہے، قافلہ مولانافضل الرحمن کی ہدایت پر اسلام آبادروانہ ہوا۔
قافلے میں جمعیت علماء اسلام کی سینئرقیادت ،کارکنان اور ضلعی سالارعبدالغفارملازئی کی قیادت میں انصارالاسلام کے جوان شامل ہیں ۔











