انڈیا پاکستانی آم کو اپنے نام سے بیچ رہا ہے، شعیب بٹالوی

5

لاہور، 07 جون ( اےپی پی):اے پی پی نیوز ٹیلی ویژن کے ڈائیلاگ پروگرام میں ینگ ایکسپورٹرز کے چیئرمین شعیب بٹالوی کا کہنا ہے کہ اگر کچھ بنیادی سہولیات اور مراعات فراہم کی جائیں تو پاکستان سب سے بڑا برآمدی ملک بن سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر حکومت سازگار ماحول فراہم کرے تو پاکستان کی ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن 6 ماہ کی مدت میں مختلف برآمدات میں بھارت اور بنگلہ دیش کے ساتھ مقابلہ کرنے کے لیے پراعتماد ہے ۔