اٹک، ڈپٹی کمشنر کا انسداد ڈینگی مہم کو کامیاب بنانے کیلئے محکموں کو ٹاسک

45

اٹک,02 جون (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر اٹک راؤعاطف رضا نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی مہم کے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل اٹک عدنان انجم راجہ،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹراسداسماعیل اور تمام متعلقہ محکموں کے سربراہان نے شرکت کی ۔سی ای اوہیلتھ اٹک نے ڈپٹی کمشنرکو انسداد ڈینگی مہم  کے حوالے سے سرگرمیوں کے بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر نے تمام تحصیلوں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا.انہوں نے ڈینگی وائرس کے تدراک کیلئے سرویلنس ٹیموں کو مزید متحرک کرنے کی ہدایت کی۔ڈی سی اٹک نے کہا کہ ڈینگی کے حوالے سے کس قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور ہدایت کی کہ ڈینگی لاروا ملنے کی صورت میں زمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ڈی سی اٹک نے کہا کہ موجودہ موسمی حالات میں ڈینگی لاروا کے متحرک ہونےکا زیادہ امکان موجودہےاس لیے نگران سرگرمیاں ہر صورت میں باقاعدگی سے جاری رکھی جائیں ۔انہوں نے کہاکہ انسداد ڈینگی مہم میں تمام محکموں کی کارکردگی کی سخت جانچ پڑتال کی جارہی ہے اور اس اہم مہم میں غفلت برتنےوالوں کےخلاف تادیبی کارروائی  عمل میں لائی جارہی ہے۔