کوہلو، ایف سی ہیڈکوارٹرز میں لیویز ریکروٹس کے آٹھویں بیج کے پاسنگ آؤٹ کی پروقار تقریب

46

کوہلو، 02 جون ( اےپی پی): ایف سی ہیڈ کوارٹر میوند رائفل کوہلو میں لیویز ریکروٹس کی آٹھویں بیج کے پاسنگ آؤٹ کی پروقار تقریب منعقد ہوئی جہاں نئے ریکروٹس کے تازہ دم دستوں نے عملی مشقوں کا مظاہرہ کیا، تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈنٹ میوند رائفل کرنل عاطف ضیاء عباسی تھے جبکہ ڈائریکٹر آپریشنز بلوچستان لیویز فورس میر وائس اور  ڈپٹی کمشنر کوہلو اعجاز جعفر سمیت قبائلی عمائدین،لیویز و ایف سی کے  افسران اور ریکروٹس کے فیملیز کی بڑی تعداد بھی تقریب میں موجود تھی ۔  ایف سی بلوچستان کے زیر انتظام 294 ریکروٹس تربیت حاصل کرنے کے بعد پاس آؤٹ ہوئے ،لیویز کے نئے چاک و چوبند دستوں نے معزز مہمانوں کو سلامی پیش کی اس موقع پر کمانڈنٹ میوند رائفل کرنل عاطف ضیاء عباسی نے پریڈ کا جائزہ لیا , دوران ٹریننگ پریڈ، فائرنگ اور دیگر مرحلوں میں پوزیشن حاصل کرنے والے لیویز جوانوں کو اعزاز سے نوازا گیا ,

 تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کمانڈنٹ میوند رائفل اور ڈائریکٹر آپریشنز لیویز فورس میر وائس نے کہا کہ کور کمانڈر بلوچستان اور آئی جی ایف سی نارتھ کے دلچسپی سے  لیویز ریکروٹس کو بنیادی اور جدید تربیت سے آراستہ کیا گیا، بلوچستان لیویز فورس اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے آج بھی ہر مشکل میں سینہ تانے کھڑے ہیں , لیویز فورس جس نصب العین کے تحت وجود میں آئی آج بھی اس نصب العین کے تحت اپنے فرائض سرانجام دے رہی ہے ۔۔انہوں نے مزید کہا کہ صوبے کے چپے چپے کونے کونے میں بلوچستان لیویز فورس کے اہلکاران سینہ تھانے کھڑے ہیں تربیتی کورس ناصرف نئے ریکروٹس کی پروفیشنل صلاحیتوں میں اضافہ کرے گا بلکہ مستقبل میں چیلنجر کا دلیری سے سامنا کرنے میں اہلکاران کی مدد کریگا ۔ نئے ریکروٹس کے تازہ دم دستوں نے عملی مشقوں کا مظاہرہ کیا۔ وی آئی پی پروٹیکشن ڈیمو، کمپاؤنڈ کلیئرنس اور ٹرننگ/مووینگ آپریشنز کا بھی مظاہرہ کیاگیا , کیو آر ایف دستے نے ایس ایم جی، ایل ایم جی، آر پی جی کی فائرنگ کا بھی شاندار مظاہرہ کیا ۔