تھر پارکرکی خواتین کو کاروبارکیسے کرنا چاہئیے؟کے عنوان سے 20 روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

8

تھرپارکر،07 جون( اے پی پی ): تھرپارکر کی خواتین کو کاروبار کیسے کرنا چاہیے؟ کے عنوان پر مٹھی میں ای سی آئی ادارے کی جانب سے 20 دنوں کی تربیتی ورکشاپ منعقد کی گئی۔

 ورکشاپ کے دوران ٹرینر راج کمار اور دیو کھتری کی جانب سے پہلے دن کاروبار کے حوالے سے اسٹال لگایا گیا جس میں سول سرجن سول ہسپتال مٹھی ڈاکٹر زاہد محمود اور مڈوائف کورس کرنے والی طالبات سمیت مختلف کوچنگ سینٹرز کے شاگردوں نے اسٹال وزٹ کر کے تعریف کی۔

 اس موقع پر انہوں نے کہا کہ تھرپارکر کی خواتین سمیت شاگردوں کو ایسے مواقع فراہم کرنے چاہئیں جس سے وہ کاروبار کر کے اپنا اچھا مستقبل بنا سکیں۔

 اس موقع پر ادارے کے رہنما ءراج کمار نے کہا کہ یہ پروگرام خواتین میں کاروبار کا شوق پیدا کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے جس میں ان کو کاروبار کرنا سکھایا جائے گا ، وہ اپنے اپنے گھروں میں چھوٹے چھوٹے کاروبار کر کے اپنا مستقبل بہتر کر سکتی ہیں، ادارے کی جانب سے ان کی اس حوالے سے مدد بھی کی جائے گی۔