چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کا رینالہ خورد کادورہ ، جوڈیشل کمپلیکس میں نوتعمیرشدہ مسجد کا افتتاح کیا

3

رینالہ خورد۔ 07 جون (اے پی پی):رینالہ خورد چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی نے جسٹس فیصل زمان کے ہمراہ رینالہ خوردکادودہ کیااس موقع پرممبرپنجاب بارکونسل چودھری آصف شہزادایڈووکیٹ صدررینالہ تحصیل بارایسوسی ایشن رانا عںدالرحمان ایڈووکیٹ سینئروکلارہنماوں ڈی پی او منصور زمان ڈی سی ذیشان حنیف اوکاڑہ کے ہمراہ چیف جسٹس کاشاندار استقبال کیا۔چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد امیر بھٹی نے رینالہ خوردآمد کے بعد جوڈیشل کمپلیکس میں مسجد کا افتتاح کیااورجودیشل کمپلکس کےلان میں شجر کاری کے تحت پودالگایا۔چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ کی آمد پر  پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گیے تھے۔