سکھر: بلدیاتی اداروں کی مخصوس نشستوں پر کامیاب ہونے والے ارکان نے حلف اٹھا لیا

30

سکھر۔07جون(اے پی پی): بلدیاتی اداروں کی مخصوس نشستوں پر کامیاب ہونے والے ارکان نے حلف اٹھا لیا اس سلسلے میں حلف برداری کی تقریب ضلع کونسل ہال میں منعقد ہوئی۔ ڈپٹی کمشنر سکھر شہزاد طاہر تھہیم نے نومنتخب امیدواروں سے حلف لیا، ٹوٹل101 بلدیاتی نمائندوں نے حلف اٹھایا۔

حلف اٹھانے والوں میں خواتین، معذور، ٹرانس جینڈر، لیبر اور یوتھ کونسلرز شامل تھے۔تقریب میں سیاسی سماجی شخصیات نے بھی شرکت کی۔ حلف اٹھانے والوں میں سکھر میونسپل کارپوریشن ،ضلع کونسل سکھر ، 3 ٹاؤن میونسپل کارپوریشن ،دو میونسپل کمیٹیوں اور تین ٹاؤن کمیٹیوں کی مخصوص نشستوں پر کامیاب امیدوار شامل ہیں۔