سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب

4

گلگت۔ 07 جون (اے پی پی): سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگئی، پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کے ممبر اسمبلی جاوید منوا جو کہ وزیر خزانہ گلگت بلتستان بھی ہیں نے اس تحریک کو اسمبلی میں پیش کیا تھا، اس دوران کل 22 ممبران اسمبلی نے ووٹ پول کئے۔

 قرارداد کے حق میں 21 جبکہ خلاف 1 ووٹ پڑے،اس طرح سید امجد زیدی سپیکر نہیں رہے۔اپوزیشن جماعتوں کے ممبران نے ووٹنگ کے عمل میں حصہ نہیں لیا۔سابق سپیکر امجد زیدی کا تعلق بھی پاکستان تحریک انصاف سے ہے۔