گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی کے نیو کیمپس میں سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر کیلئے5 ایکڑ زمین مختص کر دی گئی

4

 

فیصل آباد،07 جون (اے پی پی):گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی کے نیو کیمپس میں سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر کیلئے5 ایکڑ زمین مختص کر دی گئی ہے اور خواہش ہے کہ آنیوالے وقت میں تمام قومی کھیلوں کا انعقاد جی سی ڈبلیو فیصل آباد سپورٹس کمپلیکس میں ہی ہو۔ وائس چانسلر گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر روبینہ فاروق نے کھیلوں کی سرگرمیوں کے حوالے سے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ آئندہ سال سپورٹس میں 50 طالبات اپنا نام کامیابی کے سکوربورڈ پر ثبت کریں۔انہوں نے کہا کہ کھیلیں ذہنی و جسمانی ہم آہنگی کا بہترین امتزاج ہیں جو جسم کو چست اور توانا رکھنے کے ساتھ ساتھ سپورٹس مین شپ کی خصوصیات سے ہمکنار کرتی ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ ہائر ایجوکیشن کمیشن نے پراونشل لیگ کی میزبانی کی ذمہ داری بھی جی سی وومن یونیورسٹی فیصل آباد کو سونپ دی ہے جس کیلئے وہ ان کی مشکور ہیں۔