گوجرانوالا: سابق جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی کی پریس کانفرنس،تحریک انصاف چھوڑنے کااعلان

2

گوجرانوالا، 07 جون(اے پی پی): گوجرانوالا’سابق جنرل سیکرٹری ‘ٹکٹ ہولڈر پی ٹی آئی کی پریس کانفرنس’ 9مئی کے واقعات کے مذمت’ ساتھیوں سمیت تحریک انصاف چھوڑنے کااعلان ‘کیا۔

تفصیل کے مطابق سابق سٹی جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی ‘ٹکٹ ہولڈر رضوان اسلم بٹ نے پریس کانفرنس کے دوران پی ٹی آئی چھوڑنے کااعلان کرتے ہوئے 9مئی کے واقعات کی بھرپورمذمت کی اورکہا کہ شہداء کی یادگاروں کے ساتھ جوسلوک ہوا وہ قابل مذمت ہے ‘ جوافراد ان واقعات میں ملوث ہیں ان کوسزا ملنی چاہیے’ان کاکہناتھا کہ ان واقعات کا فائدہ دوسری سیاسی جماعتوں نے اٹھایااوراپنے مخالفین کومقدمات میں نامزد کروایا جوشرمناک ہے ‘ملکی ادارے اس کانوٹس لیں اور بے گناہ افراد کی رہائی کیلئے اقدامات کیے جائیں ‘ان کاکہناتھا کہ بے گناہ افراد کے لئے آوازاٹھاناان کاحق ہے وہ اوران کے ساتھی عوام کی خدمت اورسیاسی سفر جاری رکھیں گے ‘ان کایہ بھی کہنا تھا کہ وہ آئندہ الیکشن آزادحیثیت سے لڑیں گے اور سیاسی مخالفین کو واضح مارجن سے شکست دیں گے ۔