ملتان؛کمشنر عامر خٹک کا ایس او ایس ویلج کا دورہ، عید کے تحائف تقسیم کیے

29

ملتان،29 جون(اے پی پی):کمشنر انجینئر عامر خٹک نے ایس او ایس ویلج کا دورہ کیا اور  بچوں میں عید کے تحائف تقسیم کیے ۔انہوں نے ماؤں، سٹاف میں بھی کپڑے اور تحائف تقسیم کئے۔

اس موقع پر عامر خٹک نے کہا  کہ سب کو خوشیوں میں شریک کرنا عیدالاضحی کا پیغام ہے۔انہوں نے کہا کہ والدین کے سہارے سے محروم بچے معاشرے کی اجتماعی ذمہ داری ہیں۔

 کمشنر نے کہا کہ ایس او ایس ویلج بے سہارا بچوں کے لئے مثالی پناہ گاہ،درسگاہ ہے ،ایس او ایس ویلج آکر دلی سکون ملتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ بچے ایس او ایس ویلج میں اچھے ماحول میں رہ رہے ہیں۔

 کمشنر نے کہا کہ بے آسرا بچوں کی اچھی تعلیم و تربیت سے انہیں زندگی میں آگے بڑھنے کی سمت دکھائی جاسکتی ہے ، ایس او ایس ویلج کے بچے ہمارا فخر ہیں۔

اس موقع پر میونسپل کارپوریشن چوہدری فرمائش، اظہر بلوچ،ڈائیریکٹر کامران یوسف موجود تھے۔