ملتان؛ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کا عید الاضحی کے سلسلے میں چاند رات کو قلعہ کہنہ پر فلیگ مارچ

49

ملتان،28 جون(اے پی پی): ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے عید الاضحی کے سلسلے میں چاند رات کو قلعہ کہنہ پر فلیگ مارچ کیا۔ اس موقع پر تقریب میں کمپنی کی تمام مشینری اور آلات کو سیکٹر سپروائزز کے حوالے کردیا گیا۔

قبل ازیں چیف ایگزیکٹو آفیسر شاہد یعقوب کی سربراہی میں آگاہی ریلی بھی نکالی گئی۔سینٹری ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے سی ای او نے کہا کہ عید ایام میں شہریوں کی تمام توقعات ویسٹ منیجمنٹ کمپنی سے وابستہ ہیں۔ورکرز اور افسران عبادت سمجھ کر فیلڈ میں صفائی آپریشن کریں۔

سی ای او نے بتایا کہ عوامی شکایات پر فوری آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کا نظام وضح کیا گیا ہے شہری 1139 پر صفائی سے متعلق شکایت کا اندراج کراسکتے ہیں۔