ملتان؛کمشنر انجینئر عامر خٹک کا اولڈ ایج ہوم کادورہ

25

ملتان،29 جون(اے پی پی): کمشنر انجینئر عامر خٹک نے اولڈ ایج ہوم کادورہ کیا اور بزرگ شہریوں سے گھل مل گئے، عید کی مبارکباد دی۔

کمشنر عامر خٹک نے بزرگ شہریوں میں مٹھائی اور تحائف تقسیم کئے اور کمشنر کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن ارم سلیمی نے خواتین میں تحائف تقسیم کئے۔

 عامر خٹک نے کہا کہ پناہگاہ میں مقیم افراد کی سہولت کیلئے سولر سسٹم انسٹال کردیا گیا ہے۔

اس موقع پر بزرگ شہری نے کہا کہ آپ ہمارے دل کے بہت قریب ہیں، بزرگ شہری نے فرط محبت سے کمشنر ملتان کو گلے لگا لیا۔