ملتان ؛ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کےعملے کی حاضری چیکنگ کیلئے فیس سکینگ ایپ لانچ

4

ملتان ،02 جو ن (ٓاے پی پی ): چیف ایگزیکٹو آفیسر شاہد یعقوب کی ہدایت پر ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے عملے کی بوگس حاضریوں کی روک تھام کیلئے منفرد اقدام اٹھایا ہے، اس سلسلے میں عملہ صفائی کی حاضری چیکنگ کیلئے فیس سکینگ ایپ لانچ کردی گئی ہے۔

اس حوالے  سے  چیف ایگزیکٹو آفیسر شاہد یعقوب نے کہا  کہ 68 یونین کونسلز میں ایپ سے چیکنگ کا آغاز کردیا گیا ہے، کمپنی کے تمام مرد و خواتین سینٹری ورکرز کا مکمل حاضری ریکارڈ آن لائن رکھا جائے گا۔

سی ای او نے کہا کہ عید قربان پر کمپنی کا تمام عملہ و افسران فیلڈ میں عوامی خدمت کیلئے موجود ہونگے،ایپ سسٹم کے تحت بوگس حاضریوں کے کلچر کی حوصلہ شکنی ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ کمپنی معاملات میں شفافیت لانے کیلئے ای فائلنگ سسٹم بھی نافذ کیا جارہا ہے جس سے وسائل کی بچت ہوگی۔