میرپورخاص، 10 جون( اے پی پی): میرپورخاص کے میئر عبدالرؤف غوری ڈپٹی میئر جنید بلند نے رٹرننگ افسر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو پریم چند کے دفتر پہنچ کر اپنے نامینیشن فارم سینئر وکیل جنید مہر کے ساتھ جمع کروادیئے. اس موقع شہر کے تمام منتخب چیئرمن وائس چیئرمن پر پی پی پی ضلع کے جرنل سیکریٹری میر حسن دھونکائی اطلاعات سیکریٹری عبدالسلام میمن نائب صدر اسحٰق ناریجو پی پی پی لیڈیز ونگ کے رھنماء شمیم جھنڈیر سمیت پی پی پی کے کارکنان بھی موجود تھے. سیکڑوں کی تعداد میں پاکستان پیللز پارٹی کے منتخب چیٰرمن وائس چیئرمن کارکنان اور خواتین ورکرز نے ہاتھوں میں پارٹی جھنڈے اٹھاکر پاکستان زندا باد چیئرمن پاکستان پیپلز پارٹی و وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے حق میں نعرے بلند کیئے. اس موقع نو منتخب میئر عبدالرؤف غوری ڈپٹی میئر جنید بلند نے اے پی پی سے بات چیت میں کہا کہ پارٹی قیادت کے فیصلے کو لبیک کرکے یہ زمیداری لی ہے انشاء اللہ شہر کی خدمت کریگیں.











