ٹنڈو محمد خان ،سلیم احمد جتوئی کی زیر صدارت سمندری طوفان کے حوالے سے حفاظتی اقدامات کے سلسلے میں اجلاس منعقد

55

ٹنڈو محمد خان،12 جون(اے پی پی): ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون ٹنڈو محمد خان سلیم احمد جتوئی کی زیر صدارت سمندری طوفان (بپرجوائے) کے باعث ممکنہ تیز بارشوں کے حوالے سے کئے جانے والے حفاظتی اقدامات کہ سلسلے میں ڈی سی کمپلیکس ہال میں ایک اجلاس منعقد ہوا , اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر لچھمن داس، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ فیصل خاصخیلی، ایڈیشنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر نعیم احمد میمن، تین تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز، ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی فیاض منگی، لائیو سٹاک، پی پی ایچ آئی، حیسکو ، اطلاعات سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی , اجلاس سے خطاب کے دوران ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون سلیم احمد کوئی نے کہا کہ پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی سندھ نے عربی سمندر میں کیے جانے والےسمندری طوفان کی پیش گوئی کہ پیش نظر ڈسٹرکٹ ٹنڈومحمدخان کے تمام محکموں کے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دیں ہیں, جبکہ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے , ضلعی افسران و عملے کے ہائی الرٹ رہنے سمیت کسی بھی ممکنہ امدادی کارروائیوں کی صورت میں ضروری انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی, انہوں نے محکمہ صحت , محکمہ لوکل گورنمنٹ کے افسران کو ہدایات کرتے ہوئے کہا کہ ضروری مشینری اور ڈسپوزل سسٹم کو فعال بنایا جائے , ان کا مزید کہنا تھا کہ انسانی جانوں کو بچانے کے لیے سب سے پہلے ضروری اقدامات کیے جائیں، اس کے بعد ان کی املاک اور دیگر قیمتی اشیاء کی حفاظت کے لیے  اقدامات کیے جائیں، انہوں نے کہا کہ طوفان اور تیز بارشوں سے نمٹنے کے لیے ضلعی انتظامیہ نے اپنا کانٹیجنسی پلان مرتب کر لیا اور ڈی سی کمپلیکس میں کنٹرول روم بھی قائم کر دیا گیا ہے ,ہنگامی صورتحال سمیت ہر ممکن مدد کے لیے ہیلپ نمبر پر 0229260790

 رابطہ کیا جا سکتا ہے۔