گوجرانوالہ،26 جون (اے پی پی):مسلم لیگ ن کے رہنماکیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر نے کہا ہے کہ پاکستان کی سالمیت کا سوال ہے میاں نواز شریف جلد ملک آکر قیادت کریں گے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے عدالت پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کی ترجیح نمبر ون پاکستان ہے، وہ ملک کو بچانے کیلئے آرہے ہیں،نومئی کو ہمارے دشمن ملک نے ملک کے اندر سے حملہ کروایا، ایسے واقعات ملکی سالمیت پر دھبہ ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی جماعت نہیں تنظیم ہے۔
قبل ازیں کیپٹن ریٹائرڈ صفدر اشتعال پھیلانے کے کیس میں عدالت میں پیش ہوئے، سینئر وکیل چوہدری عبدالما جد نے عدالت میں دلائل مکمل کئے ،عدالت نے سماعت کے بعد آئندہ تاریخ پیشی 17 جولائی تک ملتوی کر دی،۔کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کیخلا ف 2 اکتوبر 2020 کو تھا نہ سیٹلا ئٹ ٹاؤن میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔











