لاہور 13 جون،( اے پی پی )گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن سے ڈاکٹر ارنیسٹ فہیم بھٹی جنرل سیکرٹری امپلیمیٹیشن مینارٹی رائٹس فورم کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔وفد نے گورنر پنجاب کو ترکیہ میں زلزلہ زدگان کے لیے ریلیف سرگرمیوں کے بارے میں آگاہ کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے کہا کہ تمام قوموں کی ذمہ داری ہے کہ مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیں،پاکستانی قوم فلاحی کاموں کی وجہ سے دنیا میں ممتاز حیثیت رکھتی ہے۔ ایدھی ایمبولینس سروس کو دنیا کی سب سے بڑی رضاکارانہ ایمبولینس سروس کا اعزاز حاصل ہے۔نوجوانوں میں رضاکارانہ جذبے کو ابھارنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ جب بھی پاکستان پر مشکل وقت آیا تو ترکیہ سمیت بہت سے دوست ممالک نے آگے بڑھ کر مدد کی ۔وفد نے حوصلہ افزائی پر گورنر پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔











