اوکاڑہ، ڈی سی محمد ذیشان حنیف  کا دریائے راوی پر جندراکہ کے مقام پر بنائے گئے بندوں کا جائزہ

66

اوکاڑہ،24جولائی (اے پی پی): ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے دریائے راوی جندراکہ کے مقام کادورہ کیا اور دریائے راوی پر بنائےگئے بندوں اور پشتوں کا جائزہ لیا۔

اس موقع پرڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 ظفر اقبال، اسسٹنٹ کمشنرچوہدری غلام مصطفیٰ جٹ سمیت ایکسئین LBDC نے کسی بھی غیر متوقع صورتحال سے نپٹنے کے لئے بنائے گئے ریلیف کیمپوں سے متعلق بریفنگ دی اور بتایاگیاکہ دریائے راوی میں اس وقت اپ سٹریم 66525کیوسک پانی کا بہاؤ ہے جبکہ  دریائے راوی میں اس وقت ڈاؤن سٹریم 41425کیوسک پانی کا بہاؤ ہے۔ جندراکہ سمیت دیگر مقامات پر فلڈ ریلیف کیمپ اور ریسکیو پوسٹس فنگشنل ہیں۔

 دریا میں پانی کی صورتحال پر تمام متعلقہ ادارے نظر رکھے ہوئے ہیں ۔دریا کے بیٹ اور کناروں پر آباد لوگوں کو مال مویشیوں سمیت محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام متعلقہ محکموں کو بندوں و پشتوں کی لگاتار نگرانی کرنے کی ہدائیت کی۔