رینالہ خورد،29جولائی(اے پی پی):یوم عاشورہ کا کامرکزی جلوس امام بارگاہ بیت الحسین سے برآمد ہوگیا ہے۔جلوس اپنے مقررہ راستوں پر گامزن ہے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گیے ہیں۔
انتظامیہ کی طرف سے جلوس کی طرف آنے والے تمام داخلی و خارجی راستوں کوخاردار تاریں اور کناتیں لگاکربند کردیاگیا بارش میں بھی جلوس اپنی منزل کی طرف رواں دواں ہے ریسکیو1122۔ٹی ایم کا عملہ۔محکمہ واپڈا ۔محکمہ صحت۔پی ٹی سی ایل کا عملہ جلوس کے ساتھ موجودہے جولس اپنے مقررہ راستوں صدربازارپھاٹک بازارشیرگڑھ روڑ سے گزرتاہوارات آٹھ بجے قبرستان تارے کے مقام پر اختتام پذیرہوگا۔











