اوکاڑہ،27جولائی(اے پی پی): ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہدایات پر خوراک کے نام پر جعلسازی کرنے والوں کیخلاف فوڈ سیفٹی ٹیمیں سرگرم عمل ہیں۔
اوکاڑہ کے علاقے شہزاد پارک میں جعلی بوتلوں میں پانی کی فلنگ کرنے والی فیکٹری پر چھاپہ مارا گیا جہاں پرمعروف برانڈز کے نام سے جعلی بوتلوں میں پانی کی فلنگ کی جارہی تھی۔
فوڈ سیفٹی ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے پانی کی بوتلیں اور پیکنگ مٹیریل ضبط کرلیا اور مالکان کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی۔ غیرمعیاری پانی شہر بھرمیں سپر سٹورز اور کریانہ سٹورز پرسپلائی کیاجانا تھا۔
اس موقع پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہناتھاکہ جعل سازمافیا کو عوام کی صحت سے کھلواڑ نہیں کرنے دیں گے۔











