قرآن مجید ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وسلم ریڈلائن ہے آزادی کے نام پر بد تہذیبی برداشت نہیں کی جائے گی ، مولانا قاری محمد رفیق نفیسی

81

چنیوٹ۔ 03 جولائی (اے پی پی):ڈپٹی سیکرٹری جنرل انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستان مولانا قاری محمد رفیق نفیسی، صاحبزادہ محمد بدر عالم چنیوٹی ،حاجی محمد اویس رسول علوی ،مولانا مفتی عتیق الرحمن   نے کہا ہے کہ قرآن مجیدناموس رسالت صلی اللہ علیہ وسلم ریڈلائن ہے آزادی کے نام پر بدتہذیبی برداشت نہیں کی جائے گی ۔  میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قرآن کریم رشدوہدایت کازریعہ انسانیت کی رہنمائی کرتاہے، قرآن مجید کی بے حرمتی ناقابل برداشت ہے ، آئے روز گستاخانہ  عوامل کا تدارک روک تھام کے لئے امت کا اتحاد ناگزیر ہے ۔