سکھر،23جولائی(اے پی پی): جمعیت علماء اسلام کے قائد سربراہ مولانا فضل الرحمن کی ہدایات پر ملک کے دیگر شہروں کی طرح سکھر میں بھی کارکنان کی کثیر تعداد سوئیڈن میں قرآن مجید کی مسلسل بے حرمتی کے خلاف مدرسہ منزل گاہ سکھر سے عظمت قرآن ریلی نکالی اور سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے شدید نعریبازی کی اور سوئیڈن حکومت کا پتلہ نذر آتش کیا۔
شرکاء نے ہاتھوں میں مذمتی پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔ریلی و مظاہرے کی قیادت جےیو آئی رہنما مفتی سعود افضل ہالیجوی،محمد فاروق شیخ،قاری لیاقت علی مغل سمیت دیگر ذمہ دار و علماء کرام نے کی۔
اس موقع پر رہنماؤں و علماء کرام نے سوئیڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ آزادی حق دینا کسی مذہب کی توہین کرنا نہیں ہے، اسلام دشمن طاقتیں ایک بار پھر اسلام کے خلاف مختلف ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے جو کسی صورت کامیاب نہیں ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ سوئیڈن میں بار بار قرآن کی بے حرمتی واقعات عام ہورہے ہیں لیکن افسوس مسلم حکمران خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں،سوئیڈن واقعہ سے امت مسلمہ کی دل آزاری ہوئی ہے، اسلامی ممالک کے سربراہاں کو چاہئے کہ اس کے خلاف یکجا ہوکر عالمی قوتوں کے سامنے احتجاج ریکارڈ کرائے تاکہ آئیندہ کوئی بھی گستاخ ایسا عمل کرنے کی جرات نہ کرسکے۔











